الشیبی ٹرسٹ میں خوش آمدید

الشیبی ٹرسٹ میں خوش آمدید، الشیبی ٹرسٹ کے بانی ملک کے معروف روحانی معالج، فاضل وفاق المدارس العربیہ پاکستان، خطیب جامع مسجد الشیبی مورگاہ راولپنڈی حضرت مولانا حافظ اقبال قریشی صاحب ہیں جن کے ہاتھوں بیت اللہ کے چابی بردار حضرت الشیخ عبدالرحمان الشیبی صاحب دامت برکاتھم کا خاندان شفا یاب ہوا ۔ حضرت الشیخ شیبی صاحب نے حافظ صاحب کی دعوت پر پاکستان تشریف لاکر جامع مسجد الشیبی اور الشیبی ٹرسٹ کا افتتاح کیا۔

کچھ مفتی اقبال قریشی صاحب کے بارے میں

مولانا حافظ اقبال قریشی صاحب کو اللہ تعالیٰ نے بہت ہی کم عمری میں بہت سی نادر صلاحیتوں سے نوازا ہے ۳۳ سال کی قلیل عمر میں اللہ تعالیٰ نے ان کو بیک وقت کئی عہدوں پر فائز فرمایا ہے جہاں اللہ تعالیٰ نے ان کو علم کی دولت عطا فرمائی ہے وہاں ان کے بیانات میں اللہ تعالیٰ نے تاثیر بھی پیدا فرمائی ہے ان کے مریدین و طلبہ اور دیگر متعلقین اس نعمت سے فیض یاب ہوتے رہتے ہیں، علماء کرام کی صحبت اور والدین کی دعاؤں نے ان کے عملیات کو پر تاثیر بنایا ہے جس کی وجہ سے ملک کے علاوہ بیرون ممالک کے لوگوں کی ایک کثیر تعداد روحانی مسائل میں ان سے رجوع کرتی ہے، اللہ تعالیٰ نے عرب و عجم میں ان کو عزت عطا فرمائی ہے۔ دنیا کے عظیم لوگ جن میں مہتمم دارالعلوم دیوبند انڈیا حضرت مولانا ابو القاسم نعمانی دامت برکاتہم و ناظم مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور ، حضرت مولانا سلمان الحسنی دامت برکاتہم ( داماد شیخ الحدیث مولانا زکریا نورہ اللہ مرقدہ ) ، بیت اللہ شریف کے کنجی بردار حضرت عبد الرحمان الشیبی دامت برکاتہم اور خانہ کعبہ کے مدرس شیخ حرم حضرت مولانا محمد مکی حجازی دامت برکاتہم اور پاکستان کے معروف علماء کرام نے ان کے وظائف اور عملیات کی تقریظ اور ان کی سرپرستی فرمائی ہے۔مولانا حافظ اقبال قریشی صاحب کو عملیات میں خاص مہارت حاصل ہے ، جنات کے اثرات ذائل کرنے اور جادو ، نظر بد اور ہر قسم کی بندش کو صرف قرآن و سنت کے علم کے مطابق ختم کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر قسم کے مجبور اور ناامید لوگ اکثر ان کے آستانہ سے شفا یاب ہونے کے بعد دل سے دعائیں دیتے نظر آتے ہیں۔

حافظ اقبال قریشی صاحب کا پیغام

نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم اما بعد

حافظ اقبال قریشی صاحب فرماتے ہیں کہ جادو کرنے اور کرانے والا دونوں دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتے ہیں اگر کسی پر جادو یا جنات کا اثر ہوجائے تو صرف آیات قرآنیہ اور مسنون دعاؤں سے ہی دور کروانا چاہئے اس بارے میں ہمارے اکابرین جن میں حضرت شیخ عبد القادر جیلانی ، ابن تیمیہ ، حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، حضرت مولانا اشرف علی تھانوی اور امام غزالی رحمھم اللہ کی کتب بھی موجود ہیں۔ جادو اور جنات کے علاج کے لئے غیر شرعی طریقے استعمال کرنا اور بدعتی اور غلط عقائد والے لوگوں سے رجوع کرنا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا سبب بنتا ہے۔ اس دور میں ہر گلی کوچے میں عامل حضرات بیٹھے ہوئے ہیں اور بعض اوقات یہ لوگ جہالت کی وجہ سے خدائی کا دعویٰ کر بیٹھتے ہیں اور لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں کہ مریض پر ۳۰۰ جنات کا اثر ہے اور اس طرح ختم ہوں گے حالانکہ جن صرف ایک ہی ہوتاہے اور اگر وہ بھی ان جاہل عاملوں کے سامنے آجائے تو ان کے ہوش اڑ جائیں لہٰذا آپ سے دردمندانہ گذارش ہے کہ ہر پریشانی میں قرآن و سنت کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں

 

تاریخی تصاویرکے لئے یہاں کلک کریں۔

Kaaba door Kaaba door Kaaba door Kaaba door
ملاقات کے اوقات کار
  • جامعہ ام حبیبہ زمان اسٹریٹ جھامرہ مورگاہ راولپنڈی بروز جمعہ و اتوار

  • دارالعلوم مدنیہ ہولی فیملی ہسپتال روڈ متصل مغل برادری قبرستان بروز بدہ ظہر تا مغرب

  • جامع مسجد طیبہ G-7/3-2 بالمقابل سرائے عام بروز جمعرات عصر تا عشاء

  • یا 00923005802404  پر رابطہ کریں۔

ہماری سروسز
  • جامعہ ام حبیبہ راولپنڈی
  • جامع مسجد الشیبی راولپنڈی
اپیل

جامع مسجد الشیبی

مخیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ جامع مسجد الشیبی کی تعمیر میں بھرپور حصہ لیں یہ اپنی طرز کی پورے پاکستان میں پہلی مسجد ہے کہ جو صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے منسوب ہے ان ہی صحابی کی اولاد میں سے ایک فرد سادن کعبہ نے اس کا افتتاح کیا۔اس کی تعمیر میں حصہ لینا جہاں باعث اجر ہے وہاں شیبی خاندان سے محبت کا بھی ثبوت ہے ۔ اللہ آپ کے اس تعاون کو قبول فرمائے۔

جامع مسجد الشیبی (اکاؤنٹ نمبر 0436005062 البرکہ بینک 11w بلیو ایریاجناح ایوینیو اسلام آبادفون نمبر 00923005802404 )